کلبرگی قتل کیس، درخواست کی یکسوئی

   

نئی دہلی17جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے معروف کنٹر مصنف اور محقق ایم ایم کلبرگی کے قتل کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی کا جمعہ کو یکسوئی کردی۔جسٹس روھنگٹن فلی نریمن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے مقتول کی اہلیہ اوما ددیوی کلبرگی کی درخواست کی یکسوئی اس وقت کر دیا جب ریاستی حکومت نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر چکی ہے ۔عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومت پہلے ہی اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر چکی ہے ۔ اس لئے اب اس معاملے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔اوما دیوی نے ان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے 2017 میں عدالت اعظمیٰ سے رجوع کیا تھا ۔