ہندوسنستھا کا ماہر نشانہ باز گنیش مکسن فوت : ایس آئی ٹی
بنگلورو ۔ /17 اگست ۔ (سیاست ڈاٹ کام) صحیفہ نگار گوری لنکیش کے قتل میں ملوث اور ماہر نشانہ باز اور محقق ڈاکٹر ایم ایم کلبرگی کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنانے والا خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2015 ء میں مرچکا تھا ۔ جس نے اس کیس کی تحقیقات کی ہے اس نے اپنی ’’فردجرم‘‘ میں ہبلی ۔ دھارواڑ کی ضلعی عدالت کو ہفتہ کے دن بتایا کہ ان کیسوں کا اصل مجرم مرچکا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کیسوں کے دیگر مجرمین میں امول کالے ، پروین پرکاش چتور ، واسو دیوبھگوان سوریا ومشی ، شرد ، کلسیکر اور امیت رام چندر ریڈی شامل ہیں ۔ ان مجرموں نے کرشترا ، دھرما سادھنا نامی کتاب سے تحریک پاکر یہ قتل کئے ۔ اس کتاب کو سناتھن سنستھا نے شائع کیا تھا ۔ یہ سنستھا ، ہندوؤں کا ایک انتہاء پسند گروپ ہے ۔ سیٹ نے کلبرگی کے قتل کے پیچھے کارفرما عوامل کے بارے میں بتایا کہ ’’توہم پرستی‘‘ کے بارے میں کلبرگی کے خیالات میں ان کے قتل کا باعث بن گئے ۔