حیدرآباد۔23۔مارچ (سیاست نیوز) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے دو ماہ قبل بی جے پی نے کلبرگی میں میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بی جے پی امیدوار وشال درگی جو وارڈ 46 کی نمائندگی کرتے ہیں 33 ووٹ حاصل کرتے ہوئے میئر منتخب ہوئے جبکہ کانگریس کے پرکاش کاپانور کو 32 ووٹ حاصل ہوئے۔ ڈپٹی میئر کے عہدہ کے لئے وارڈ 25 کی نمائندگی کرنے والے شیوا نند پستی نے 33 ووٹ حاصل کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کے عہدہ پر کامیابی حاصل کی ۔ اس عہدہ کیلئے کانگریس کی وجئے لکشمی کو 32 ووٹ حاصل ہوئے ۔ بی جے پی امیدواروں نے صرف ایک ووٹ کے فرق سے کامیابی حاصل کی ۔ر