کلبھوشن جادھوکو ہر گزگھر بھیجنے نہیں دیا جائے گا: شعیب قریشی

   

اسلام آباد : مرکزی مجلس عاملہ و اراکین مجلس محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو ہر گزگھر بھیجنے نہیں دیا جائے گا جاسوس کلبھوشن دشمن کا آدمی ہے اس کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کیا جائے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں 33مختلف قوانین کی منظوری نہایت عجلت میں کی گئی ہے حکومت کی عجلت میں کی جانے والی قانون سازی سے بہت سے سوال پیدا ہورہے ہیں۔