٭ اسلام آباد : پاکستان نے جمعرات کے دن کہا کہ وہ ہندوستان کو کلبھوشن جادھو تک سفارتی رسائی منظور کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان محمد فیصل نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کلبھوشن جادھو تک ہندوستان کو ایک اور ملاقات منظور کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔