کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے پاکستان اسمبلی میں بل منظور

   

نئی دہلی : پاکستان اسمبلی میں آج ایک بل منظور کیا گیا جس کے تحت پاکستان میں قید ہندوستانی کلبھوشن جادھو کو اپیل کرنے کا حق دیا جائے گا ۔ بین الاقوامی عدالت نے اس کیلئے رولنگ دی تھی ۔ 50 سالہ ریٹائرڈ انڈین نیوی آفیسرکلبھوشن جادھو کو دہشت گردی اور جاسوسی کے الزامات پر پاکستان کی فوجی عدالت نے اپریل 2017 ء میں موت کی سزاء سنائی ہے ۔