اسلام آباد : پاکستان کی قومی اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مؤثر بنانے کے لئے عالمی عدالت (نظرثانی و غور) بِل 2020 کو اکثریتی رائے کے ساتھ منظور کرلیا ہے۔ اِس بل کی سنیٹ سے حتمی منظوری اور صدر مملکت کے اِس پر دستخط کے بعد ہندوستان کے مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو کے بشمول پاکستان میں قید فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے تمام غیرملکی قیدیوں کو سزا کے خلاف اپیل کا حق مل جائے گا اور وہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوسکیں گے۔