کلثوم پورہ میں موٹر سائیکل نذر آتش کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/18 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کلثوم پورہ پولیس نے موٹر سیکل کو نذر آتش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے رات دیر گئے سبزی منڈی میں موٹر سیکل کو جلایا تھ۔ شکایت گذار محمدباسط ساکن سبزی منڈی جو ایک مسجد کے امام بتائے گئے ہیں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی ۔15 اکٹوبر کو علاقہ سبزی منڈی میں موٹر سیکل کو جلانے کی واردات میں ملوث تھا۔پولیس نے شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور 22 سالہ محمد شعیب ساکن سبزی منڈی کوگرفتار کرلیا۔