کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کا کانسٹیبل کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد ۔ /4 جون (سیاست نیوز) سٹی پولیس میں آئے دن کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ ایک تازہ کیس میں کلثوم پورہ پولیس سے وابستہ ایک پولیس کانسٹبل جو کووڈ۔19 جیسے مہلک وائرس سے بچنے کیلئے شعور بیداری کرنے میں سرفہرست تھا اس وائرس کا وہ بھی شکار ہوگیا ۔ ہلکی سی کھانسی اور بخار کی شکایت پر پولیس کانسٹبل کا معائنہ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ پازیٹیو ہوئی ۔ متعلقہ عہدیداروں نے اس کانسٹبل کے افراد خاندان کو کورنٹائن کردیا گیا ۔