کلدیپ بشنوئی بی جے پی میں شامل

   

آدم پور : بی جے پی کے ریاستی صدر اوم پرکاش دھنکھڑ نے کہا ہے کہ کلدیپ بشنوئی نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو کر علاقے کی ترقی کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے ۔کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ جو جہاز اڑ ہی نہیں سکتا اس میں بیٹھے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا، اس لیے کلدیپ بی جے پی میں شامل ہو گئے اور اب جب مسٹر بشنوئی کو جتاکر آدم پور کے لوگ حکومت میں شراکت دار بنیں گے ، تو یہاں زیادہ تیزی سے یہاں ترقی ہو گی۔ ریاستی صدر دھنکھڑ علاقہ کے موڈاکھیڑا گاؤں میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی ایک مشترکہ پارٹی ہے ۔ یہ ایک ایسی پارٹی ہے جو سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس لے کرچلنے والی پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کانگریس کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ کانگریس اپنا اعتماد کھو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس پارٹی میں دلت ریاستی صدر کو لاٹھیوں سے پیٹا گیا وہاں سیلجا کو تنظیم بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگر کانگریس اتنی اچھی ہوتی تو ہڈا صاحب آدم پور میں دیپندرکو ہی لڑالیتے ، کیوں وہ جئے پرکاش کوبہکا کرلے آئے ؟ اوم پرکاش دھنکڑ نے کہا کہ ان آٹھ برسوں میں جیسی بھارت ماتا کی خدمت ہم نے کی ہے وہ آپ سب نے دیکھی ہے ۔