کلراج مشر اسے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

   

جے پور : راجستھان کے گورنر کلراج مشرا سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرسری بیری او فیرل ایونے آج یہاں راج بھون میں ملاقات کی۔مسٹر مشرا اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنے ملاقات کے دوران راجستھان میں ترقی سے جڑے مختلف مسئلوں پر غور و فکر کیا۔ مشرانے انہیں راجستھان میں سیاحت سے جڑی امکانات کے بارے میں بتاتے ہوئے مختلف علاقوں میں آسٹریلیا کے تعاون سے متعلق بات کی۔اس موقع پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ریاست کے ساتھ آسٹریلیا کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے تئیں مل کر کام کرنے کا یقین دلایا۔ مشر ا نے ہائی کمشنر مسٹر فیریل ایوکو اپنی کتاب‘آئین،ثقافت اور قوم’کے انگریزی ایڈیشن کی کاپی پیش کی۔