کلراج ہماچل کے گورنرمقرر،دیوورت گجرات منتقل

   

نئی دہلی ۔ 15جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرکلراج مشر کو ہماچل پردیش کا نیا گورنر مقررکیاگیاہے ۔راشٹرپتی بھون کے ایک اعلان کے مطابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آچاریہ دیوورت کو ہماچل پردیش سے منتقل کرکے گجرات کا گورنرمقرر کیاہے اور کلراج مشر کو انکی جگہ ہماچل پردیش کا گوررنر مقررکیاہے ۔آچاریہ دیوورت اور مشر دونوں کی ہی تقرری انکے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے نافذالعمل ہوگی ۔ کلراج مشرپچھلی مودی حکومت میں چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کے وزیر تھے ۔وہ 2014 لوک سبھا انتخابات میں یو پی کی دیوریا سیٹ سے منتخب ہوئے تھے ۔اس سے قبل وہ راجیہ سبھا کے رکن اور اترپردیش اسمبلی کے رکن اور ریاست میں کابینہ وزیر بھی رہے ہیں ۔آچاریہ دیوورت نے 12اگست 2015کو ہماچل پردیش کے گورنر کا عہدہ سنبھالاتھا۔اب وہ گجرات میں اوم پرکاش کوہلی کی جگہ لیں گے گورنر کی حیثیت سے جن کی میعاد کار آج مکمل ہورہی ہے ۔