کلواکرتی ایم ایل اے کوارٹر پر کس کا قبضہ ہوگا ؟

   

Ferty9 Clinic

کانگریس، بی آر ایس اور بی جے پی تینوں جماعتیں پُرامید، آج فیصلہ

کلواکرتی۔/2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلوا کرتی ایم ایل اے کے انتخابی نتائج پر تجسس برقرار ہے ۔کلوا کرتی میں بی آر ایس کانگرس اور بی جے پی میں مقابلہ تھا مگر عوامی رائے منقسم ہے کچھ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پانچ مرتبہ بی جے پی امیدوار پی اچاری الیکشن ہار چکے ہیں اس مرتبہ اچاری نے بہت پہلے سے ہی عوام میں جا کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ ایک بار مجھے موقع دیں تو میں کام کر کے بتاؤں گا ،عوام نے کانگریس اور بی آر ایس کو آزمایا ہے مجھے بھی آزماؤ ،اس لیے عوام ہمدردی کے خاطر ان کو ووٹ دیئے ہیں بی جے پی کی جیت ہوگی ادھر بی آر ایس کے کارکنان کا ماننا ہے کہ عوام مقامی حالات کو دیکھ کر ووٹ کرتے ہیں پہلے کے مقابلے میں پانی، بجلی ، روڈ ، صاف صفائی بہتر دکھائی دے رہے ہیں عوام بی آر ایس کی ترقی کو اپنی انکھوں سے دیکھ کر ووٹ دیئے ہیں اس لیے بی آر ایس کی جیت ہوگی جبکہ کانگرس کے کارکنان یہ کہہ کر خوش ہیں کہ بی آر ایس دور میں صرف وعدے ہی رہے، کسانوں کو زمین کے بدلے پیسے نہیں ملے نہر کی کھدائی بھی مکمل نہیں ہوئی کسانوں کو جتنا پانی ملنا تھا نہیں ملا، صرف وعدہ ہی کیا گیا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا دوسری طرف کانگرس کی چھ گارنٹی اسکیمات عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی ایک بہت بڑی کوشش کی تھی جس میں کانگرس پارٹی نے کامیابی حاصل کی اسی بنیاد پر عوام نے کانگریس پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا ہے ۔بہرحال ہر ایک کے دعوے اور دلیل اپنی جگہ ہیں اور3 ڈسمبر کو دوپہر تک پتہ چل جائے گا کہ جیت کس کی ہوگی ایم ایل اے کوارٹر پر قبضہ کس کا ہوگا۔