کلواکرتی حیدرآباد شاہراہ پر کار حادثہ ، ایک شخص شدید زخمی

   

کلواکرتی یکم جنوری (سیاست نیوز) کلواکرتی حلقہ کے ویلدنڈھ منڈل کے راگیا پلی کے پاس آج صبح کی اولین ساعتوں میں حادثہ پیش آیا ۔ کار بے قابو ہوکر لب سڑک درخت سے ٹکراگئی جس میں 5 افراد سوار تھے ۔ یہ کار پنچگل سے حیدرآباد جارہی تھی ۔ ایس آئی ویلدنڈھ ویرا بابو سے بات کرنے پر تفصیلات سے عدم واقفیت بتایا اور کہا کہ حادثہ کے فوراً بعد یہ افراد حیدرآباد روانہ ہوئے ۔ دواخانہ میں زیرعلاج ہیں ۔ جلد ہی تمام تفصیلات سے میڈیا اور ذرائع ابلاغ کو واقف کروایا جائے گا ۔