کلواکرتی عوام کا7لاکھ 41 ہزار روپئے سی ایم ریلیف کیلئے عطیہ

   

کلواکرتی /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کی عوام نے اس مہلک وائرس کے خلاف حکومت کی جانب سے انجام دئے جارہے اقدامات اور اس وائرس کے روک تھام کیلئے کی جارہی کارروائی کیلئے مختلف عوام نے جناب جئے پال یادو کو جملہ 7 لاکھ 41 ہزار روپئے کا عطیہ دیا جس کو آج مقامی ایما یل اے اور وزیر زراعت نرنجن ریڈی کی موجودگی میں پرگتی بھون پہونچ کر چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کے حوالے کی اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں اس رقم کو جمع کروایا ۔ چیف منسٹر نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ۔