غیر سماجی سرگرمیوں پر کارروائی اور صفائی انتظامات پر توجہ دینے محکمہ بلدیہ سے خواہش
کلواکرتی۔/16 ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلوا کرتی میں مسلم قبرستان کے احاطے میں قبرستان کے اطراف و اکناف موجود مکینوں کی جا نب سے بار بار بے حرمتی کی جا رہی ہے ، گزشتہ چند ماہ قبل ان مکینوں کی اس حرکت پر بلدیہ کی جانب سے سخت تنبیہ کی گئی تھی لیکن اب دوبارہ وہی دیکھنے کو مل رہا ہے، قبرستان کے اطراف و اکناف موجود مکینوں نے اپنے گھر کا کچرہ کرکٹ اور چھوٹے بچوں کیلئے استعمال ہونے والے پیمپرز اور دیگر اشیاء یہ لوگ قبرستان میں پھینک رہے ہیں اس سے قبل اس جانب توجہ دلائی گئی ان کے گھر گھر پہنچ کر انہیں بتایا گیا اور بلدیہ کی جانب سے انہیں سخت تنبیہ بھی کی گئی لیکن اب دوبارہ وہی حرکت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔قبرستان کھدوائی کمیٹی کے نوجوانوں نے محمد سالم کی قیادت میں اس جانب توجہ کی اور اس کی صاف صفائی کے سلسلے میں مسلم رہنماؤں ،مسلم قائدین اور شہریان کلمہ کرتی کو قبرستان بلوا کر انہیں اس جانب توجہ دلائی گئی تقریبا افراد نے قبرستان پہنچ کر اس کا مشاہدہ کیا اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وہاں موجود نوجوانوں نے کمشنر بلدیہ سے فون پر رابطے کی بارہا کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی جس کے بعد بلدیہ میں صاف صفائی سے متعلق ذمہ دارجناب تسلیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جڑ چرلہ میں اپنی موجودگی بتایا جس کے بعد یہ نوجوان وہاں کے کچھ تصاویر اور کچھ ویڈیو کلپس لے کر جدید قبرستان کے مشاہدے کیلئے روانہ ہوئے، معلوم ہوا ہے کہ جدید قبرستان کی بھی کافی بے حرمتی کی جا رہی ہے یہ جدید قبرستان بلدیہ آفس سے بالکل متصل ہے وہاں پر بھی رات کے اوقات میں کئی گروپس بیٹھ کر شراب نوشی کرتے ہیں اور استعمال شدہ اشیا وہیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جن میں شراب کے باٹلز اوراور دیگر کئی اشیاء وہیں پڑے ہوئے دستیاب ہوئے شہریان کلوا کرتی کا مطالبہ ہے کہ بلدیہ کے افراد اس جانب توجہ دیں اور وہاں موجود مکینوں کو اور دیگر افراد کو ان قبرستانوں میں صاف صفائی کی طرف توجہ دلائی جائے اور جو افراد اس کے مرتکب پائے جاتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔اس موقع پر سید مسعود علی، محمد عبدالقادر ، حافظ محمد انور، حافظ محمد فیروز خان ، محمد سالم ، محمد عبدالقدیر اور دیگر نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔