کلواکرتی ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کلواکرتی میں آر ٹی سی عملے کا احتجاج ہنوز جاری ہے آج یہ احتجاجی کارکنوں نے ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے حیدرآباد چوراستہ پر راستہ روکو کیا پھر زنجیری بھوک ہڑتال میں حصہ لیا جب کہ بعض کارکن اپنی حالت کو تبدیل کرتے ہوئے دیوانگی کی حالت بنا کر عوام سے بھیک مانگ کر احتجاج کیا اور حکومت و چیف منسٹر کے خلاف سخت ناراضگی اور ان کی مخالفت پر نعرہ بازی کی آج بھی زنجیری بھوک ہڑتال جاری رہی اور روزانہ کی طرح بس ڈپو کے روبرو احتجاج بھی کیا گیا ۔۔