کلواکرتی ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھیلوں کے ذریعہ جسمانی صلاحیت اور انفرادی مہارت بہتر ہوتی ہے کلو ا کرتی میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے کلوا کرتی میونسپل چیئرمین ایڈ ما ستی اور کلو اکرتی تحصیلدار چندر شیکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسانی قوت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں معاون اور مددگار ثابت ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ روایتی کھیلوں کی جگہ اگر کھلاڑی جدید شہرت یافتہ کھیلوں میں بہتر مظاہرہ کریں تو وہ دنیا میں کہیں بھی مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرتا رہوں گا اس ٹورنامنٹ میں متحدہ ضلع محبوب نگر کے 70 ٹیم حصہ لے رہی ہے اس موقع پر وندے ماترم فاؤنڈیشن بیڈمنٹن کے صدر سوشانک ریڈی اور مادھو ریڈی ایس بی ائی مینیجر سریدر رام کرشنا ڈاکٹر وجے پرشانت پی ای ٹی انزیا اور دیگر نے شرکت کی۔