کلواکرتی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

کلواکرتی ۔ 2 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے نلگنڈہ پلی منڈل کے زیڈ پی ٹی سی یو وینکٹیش نے منڈل کے تحت آنے والے کئی ایک گرام پنچایتوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے جہاں منڈل پریشد سے رقم کا اجراء عمل میں لایا وہیں پر اپنے جیب خاص سے بھی عوام کی مدد کی 5 لاکھ روپئے سے ڈمپنگ یارڈ اور سی سی روڈ کا افتتاح عمل میں لایا تو وہیں پر عوام کے تکالیف سن کر کسی کو وہیل چیر تو کسی کو علاج کے لئے تین ہزار کی امداد تو کسی غریب مجبور و بے بس کو گھر کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ کی امداد کرتے ہوئے برو قت اس کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ ز یڈ پی ٹی سی نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ کی تر قی ہی ان کا نصب العین ہے ۔ علاقہ کی ترقی کیلئے ہم ہمیشہ عوام کو دستیاب رہیں گے ۔ حتی المقدور تر قیاتی کام کر تے رہیں گے۔ کسی کو بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے براہ راست ان سے رجوع ہونے کی انہوں نے اپیل بھی کی، اس موقع پر کثیر تعداد میں قائدین اور عوام موجود تھے ۔