کلواکرتی /11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مارکٹ کرانہ شاپس ہوٹلس اور میوہ جات کی دوکانات پر آج کمشنر بلدیہ اے وینو نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے کثیر تعداد میں موجود پالی تھین تھیلوں کو ضبط کرلیا جوکہ ہر ایک دوکان میں کثیر مقدار میں موجود تھے ۔ بار بار ان تھیلیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔ لیکن دوکاندار ہرگز باز نہیں آرہے ہیں جبکہ عوام بھی اس جانب توجہ نہیں لے رہی ہے ۔ آج کے اس اچانک دھاوے پر کثیر مقدار میں پلاسٹک تھیلیاں ضبط کی گئی اور آج سے روزانہ اس طرح کے دھاوے کرنے کیلئے اپنے ماتحتین کو کمشنر بلدیہ نے حکم دیا ۔