کلواکرتی میں دو عادی سارق گرفتار

   

Ferty9 Clinic

کلواکرتی ۔ 7 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی پولیس کو 16 اگسٹ کی رات یہاں کے مختلف محلہ جات میں سارقہ کی شکایت وصول ہوئے تھے جس کی بناء پر پولیس مصروف تحقیقات تھی آج جبکہ کچھ بیرونی اطلاع پر کہ دو عادی سارق اپنے گاوں رام ریڈی پلی اور کنڈھ منڈل آئے ہوئے ہیں ۔ پولیس اطلاع پر ان کے گھر پہنچ کر دریافت کرنے پر نریش اور یادگیری دونوں پولیس کے گرفت میں آئے جب ان سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ 16 اگسٹ کی رات ودیانگر سے سمسینگ ایل ای ڈی ٹی وی اور فلک نگر سے لیپ ٹاپ اور پدما سری نگر سے دیڑھ تولہ سونا چوری کئے ہیں جس کو پولیس نے ان کے مکان سے ضبط کر لیا اور دو عدد پاٹک بھی ان کے قبضہ سے ضبط کئے گئے جو کہ حیدرآباد فروٹ مارکٹ کے پاس سے چوری کئے گئے تھے ان دونوں کو گرفت میں لیکر کورٹ کے حوالہ کیا گیا یہ بات سی آئی سریندر ریڈی نے میڈیا کو بتائی جبکہ اس موقع پر ای نرسمہلو ، کانسٹبل محمد نذیر ، چندو ، تروپتی موجود تھے ۔