کلواکرتی۔/23 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلواکرتی میں آر ٹی سی عملے کا احتجاج جاری ہے۔ جہاں زنجیری بھوک ہڑتال مسلسل چل رہی ہے وہیں پر آج یہ احتجاجی کارکنوں نے بذریعہ ریالی ایم ایل اے کے گھر تک پہنچ کر گھر کے روبرو احتجاج کیا جو کہ قریب ایک گھنٹے تک جاری رہا۔جہاں پر پولیس نے انہیں زبردستی احتجاج ختم کروایا جبکہ ایم ایل اے کی عدم موجودگی کے سبب ان کارکنوں نے اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم ان کی گیٹ پر چسپاں کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن پولیس نے اس کو چسپاں کرنے نہیں دیا بلکہ پوسٹ باکس میں ڈالنے کی اجازت دی ۔ کافی برہم مرد و خواتین نے ایم ایل اے اور چیف منسٹر کے خلاف نعرے بلند کئے اور وہاں سے احتجاجی کیمپ پہنچ کر بھوک ہڑتال اور دیگر احتجاجی پروگراموں میں شامل ہوگئے۔