کلواکرتی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : کلواکرتی زیڈ پی ٹی سی بھرت پرساد نے آج سڑک حادثہ میں زخمی افراد کو دواخانہ پہنچا کر ان کے علاج کا بندوبست کیا ۔ تفصیلات کے مطابق زیڈ پی ٹی سی راستے سے گذر رہے تھے کہ لب سڑک ایک آٹو کو جو کہ پلٹ چکا تھا جس میں کثیر افراد موجود تھے اور بچاؤ کے لیے کوشش کررہے تھے فورا اپنی گاڑی روک کر ان کی مدد کی اور دواخانہ پہنچا کر ڈاکٹرس سے ان کے علاج و معالجہ میں خصوصی دلچسپی کا کہہ کر ان کے علاج کے لیے مکمل انتظام کیا ۔ جب کہ دو شدید زخمی افراد کو حیدرآباد منتقلی کے لیے ایمبولنس نہ ہونے کی اطلاع پر وزیر صحت ایٹالہ راجندر سے بات چیت کرتے ہوئے جلد سے جلد کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل کے لیے ایک ایمبولنس کی فراہمی کی اپیل کی ۔ جس پر خاطر خواہ جواب کا بتایا گیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے قائدین موجود تھے ۔۔