کلواکرتی میں ’’مارواڑی گو بیاک‘‘ بند کامیاب

   

کلواکرتی ۔ 22 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی جے اے سی کی جانب سے مارواڑی گو بیاک نعرے کے تحت جو آج بند کا اعلان کیا گیا تھا وہ کلواکرتی میں بھی پُرامن اور کامیاب رہا۔ یہاں کے کاروباری لوگوں نے مارواڑوں پے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ نارتھ انڈیا سے آ کر یہاں ہمارے کاروبار پر دخل اندازی کر رہے ہیں۔وہ لوگ اپنے دکانوں میں کام کرنے کے لئے انہی کے لوگوں کو رکھتے ہیں ۔ یہاں کے لوگوں کو کام چور کہتے ہیں۔یہاں کے لوگوں میں روٹی روزی کے لئے خلل اندازی ہوتی ہے۔ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ دو نمبر کے جالی سامان بیچتے ہیں اور ملاوٹ کاروبار زیادہ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے یہاں ہمارے بچوں کو بڑوں کو صحت پہ اثر پڑتا ہے۔ کاروباری لوگ کپڑے، چھوٹے موٹے کاروبار سونے چاندی کی دکانیں اور دوسرے کاروبار والوں نے اپنے مرضی سے دکان بند کر کے عثمانیہ یونیورسٹی۔ جے اے سی کا ہاتھ مضبوط کیا اور انہوں نے جے اسی کو مبارکباد دی۔