کلواکرتی میں مشہور اڈپی ہوٹل مہر بند

   

سانبر میں کیڑے اور ناقص صفائی پر فوڈ انسپکٹر کی کارروائی
کلوا کرتی28 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلوا کرتی کے اڈپی ہوٹل کو فوڈ آفیسر نے سامبر میں کیڑے ہونے کی وجہ سے بند کر دیا تفصیلات کے مطابق کلوا کرتی میں امبیڈکر چوراستہ جو محبوب نگر چورستے سے مشہور ہے وہاں پہ مشہور اڈپی ہوٹل ہے جہاں پر معیاری سانبر اور صفائی کا انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے فوڈ کمشنر لتا نے اس کو بند کر دیا آج صبح ایک کسٹمر اڈلی کھانے کے لئے آیا اور اس نے سانبر میں کیڑے ہونے کی شکایت کی تو ہوٹل مالک نے اس پر توجہ دینے کے بجائے اس کے ساتھ نازیبا الفاظ سے بات کی اور کہا کہ ہمارے پاس تو یہاں کیڑے رہتے ہیں اگر آپ کو کھانا ہے تو کھاؤ یا چھوڑ کے چلے جاؤ۔ اس پر انہوں نے اپنے دوست کے ذریعہ فوڈ انسپکٹر سری لتا کو فون کیا، انسپکٹر نے فورا جواب دیا اور نندنی اڈپی ہوٹل ا پہنچی اور اس کے بعد انہوں نے اس پورے ہوٹل کا معائنہ کیا۔ ہوٹل کا جو کچن روم ہے وہ بالکل ناگفتہ بہ حالت میں تھا اور کچن کا جو کمرہ ہے پورے گندے پانی سے بھرا ہوا تھا اور پورا کمرہ بالکل گندا تھا جس پر فوڈ انسپکٹر نے ایک مقدمہ درج کیا اور ہوٹل کے مالک پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور انہوں نے اسی وقت اِس ہوٹل کو مہربندکر دیا۔ اس وقت ان کے ساتھ سائلجا میڈم بھی موجود تھیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی اس قسم کی شکایت ہو تو فوری فوڈ انسپکٹر سے رابطہ کریں۔