کلواکرتی ۔ کلواکرتی ۔ کلواکرتی ایم ایل اے کیمپ آفس پر آج کلواکرتی کانگریس قائدین نے ایم ایل اے جئے پال یادو سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم حوالے کیا اور مطالبہ کیا کہ جدید قائم ہونے والے میڈیکل کالجوں میں ایک میڈیکل کالج کا قیام کلواکرتی مستقر پر ہے کیونکہ عوام کا دیرینہ خواب اور عوام کا پرزور مطالبہ بھی ہے کہ یہاں پر میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جب کانگریس عوام کے اس مطالبہ پر بھرپور تائید کرتی ہے اور ایم ایل اے سے بھی مطالبہ کی ہے کہ وہ اولین وقت میں ٹائم نکالتے ہوئے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ دلائیں ۔ اگر ممکن ہوتو وقت حاصل کرتے ہوئے تمام سیاسی قائدین کے ہمراہ ملاقات کیلئے راہ ہموار کریں ۔ کیونکہ مستقر پر چار اہم شاہراہیں گذرتی ہے ۔ حیدرآباد سے قریب ہے میڈیکل کالج کیلئے تمام طرح کی سہولیات دستیاب ہیں ۔