کلواکرتی /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر تعلیمی اداروں اور کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔کانگریس قائدین نے کلواکرتی منڈل کے ماچل سب اسٹیشن کے سامنے کے سی آر کا پتلا جلا کر حکومت کے اس رویے کے خلاف احتجاج کیا کلواکرتی منڈل کے مارچل سب اسٹیشن کے سامنے آج یوجنا کانگریس کی قیادت میں کے سی آر کا پتلا جلایا گیا، انہوں نے برقی کمپنیوں کے خلاف کے سی آر حکومت کے رویے کے خلاف احتجاج کیا۔عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کمپنیاں بجلی کی خریداری اور سپلائی کے لیے قرض لے رہی ہیں، کمپنیاں 60 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں پھنسی ہوئی ہیں، وہ ادائیگی نہ کرکے کمپنیوں اور لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں قائدین وجے کمار ریڈی، سریکانت ریڈی اور دیگر موجود تھے۔