کلواکرتی : کلواکرتی ہاسپٹل میں آج ڈاکٹرس نے کورونا سے متاثرہ حاملہ خاتون کی کامیاب سرجری کرتے ہوئے خاتون اور نومولود کو بچالیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ایک خاتون جوکہ کورونا سے متاثرہ تھیں دردزہ کی حالت میں دواخانہ پہنچنے پر ڈاکٹرس محترمہ یشودا بائی کی ٹیم نے فی الفور حرکت میں آتے ہوئے کامیاب سرجری کرتے ہوئے حاملہ خاتون اور نومولود کی جان بچائی جس پر تمام افراد نے اُن کی خوب سراہنا کی ۔ واضح ہوکہ کچھ دن قبل اسی طرح کا ایک واقعہ اچم پیٹ سرکاری ہاسپٹل میں پیش آیا تھا جہاں ڈاکٹرس نے حاملہ خاتون کو جوکہ درد سے پریشان تھیں کورونا سے متاثر ہے کہہ کر دواخانہ سے باہر کردیا تھا جس پر خاتون دواخانہ سے باہر نکلتے ہوئے مین گیٹ پر نومولود کو جنم دیا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ لیکن آج کا یہ واقعہ قابل تعریف ہے ۔