کلواکرتی پولیس اسٹیشن کا ٹیکس بلدیہ چیرمین کے حوالے

   

کلواکرتی۔/4 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی پولیس اسٹیشن کا ٹیکس جو کہ 90,348 روپئے پر مشتمل تھا آج سی آئی سیدلو اور ایس آئی مہیندر نے بلدیہ آفس پہنچ کر چیرمین بلدیہ ایڈما ستیم کی موجودگی میں کمشنر بلدیہ محمد ذاکر احمد کے حوالے کیا۔ جس پر چیرمین بلدیہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے تمام مسائل برقی، پانی و دیگرمسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کا تیقن دیا۔