کلواکرتی کی ترقی کو یقینی بنانے لائحہ عمل کی تیاری پر زور

   

بلدیہ کے اجلاس کا انعقاد، 36 کروڑ 11 لاکھ روپئے پر مشتمل بجٹ پیش، ضلع کلکٹر کا خطاب

کلواکرتی ۔ضلع کلکٹر کی راست نگرانی میں بلدیہ بجٹ اجلاس کا کانفرنس ہال میں انعقاد عمل میں آیا جس میں تخمینی بجٹ سنہ2021/2022کیلئے 36.کروڑ11.لاکھ 80.ہزار پر مشتمل بجٹ منظور کیاگیاسب سے پہلے پچھلے سال کے بجٹ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مختلف ردو بدل کئے گئے جسکے بعد دو اپریل سے عمل میں آنے والے بجٹ کومنظوری دی گئی سال آخر کے بجٹ کی بچت کی رقم ایک کروڑ اکیاون لاکھ چونسٹھ ہزار بتاتے ہوئے اسکو سنہ 2021/2022کے اسٹاک بجٹ میں شامل کرلیا گیا جبکہ بلدیہ کی آمدنی کے مددات میں ٹیکس ودیگر ذرائع سے آنے والی رقم 9.کروڑ 81.لاکھ 55.ہزار بتایا اسکے علاوہ پلان اور نان پلان و گرینڈس کے ذریعے سے حاصل ہونے والی آمدنی 26.کروڑ 30.لاکھ 25.بزار بتایا گیا اس طرح بلدیہ کلواکرتی کو جملہ 36.11.80کروڑ اندازہ لگایا گیا اس بجٹ کے اندازے سے بلدیہ کو جنرل فنڈ کے تحت پراپرٹی ٹیکسیس اھم ذریعہ ہے پراپرٹی ٹیکس کے تحت بلدیہ کو 4.کروڑ 79.لاکھ 83.ہزار ہے بقیہ رقم دیگر ذرائع سے حاصل ہورہی ہے کلواکرتی بلدیہ کو سال حال کے بجٹ میں صرف بلدیہ کے اخراجات کیلئے 5.کروڑ 1.لاکھ 62.ہزار روپئے کا خرچ بتایا گیا اسی طرح مختلف اخراجات کیلئے۔پلان۔۔نان پلان۔گریڈس کے تحت حاصل ہونے والی رقم میں سے 26.کروڑ 30.لاکھ روپے خرچ کرنا ہوگا اس طرح اسی سال کے بجٹ میں سے تقریباً ایک کروڑ 42.لاکھ 20۔ہزار کی بچت بھی بتائی گئی اس موقع پر ضلع کلکٹر شرمن نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق ہر بجٹ میں 10%بجٹ گرین بجٹ شمار کیا جائے گا جبکہ اس گرین بجٹ سے بی۔سی۔۔میناریٹی بیک ورڈ کالونیوں اور بلدیہ میں جدید شامل کئے گئے علاقوں کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا آگے انہوں نے بتایا کہ بہت جلد کلواکرتی شہرکیلیے انٹی گریٹیڈ مارکٹ کاقیام عمل میں آئیگا اور کہا کہ ہر وارڈ میں پارک کے قیام کو یقینی بنایا جائے اور کرونا کے روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات کیلئے کمشنر کو حکم دیا اور کہاکہ ہریتاہرم میں لگانے گئے ہر ایک پودے کی حفاظت کیلئے مستقل پلان ترتیب دیاجائے موسم گرما کے سبب ہر ایک پودے کو یقینی پانی پہنچانے کیلئے ہر ایک کونسلر خصوصی دلچسپی لے اسی طرح ہریتاہرم کے تحت ہرایک گھر کو 6.پودے فراھم کئے جائیں جن میں لازم کریپاک اور سوجنی پھلی کا بودا شامل ہو انہوں نے کونسلرس سے کہا کہ وہ پودوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح ذمہ دار ہیں اس موقع پر ضلع کلکٹر نے شہر کی ترقی سے متاثر ہوکر چیرمین نائب چیرمین کمشنر اور کونسلرس کو مبارکبادی دی جبکہ چیرمین بلدیہ ایڈماستیم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ طور پر منظور کئیے گئے اس بجٹ کو منظوری کیلئے حکومت تک پہنچایا جائے گا انہوں نے شہر کی ترقی کیلئے تمام کی متحدہ کوشش ہی اھم وجہ بتایا اجلاس کے اختتام پر ضلع کلکٹر نے بلدیہ کے احاطہ میں موجود نرسری کا تفصیلی معائنہ کیا اور دو لاکھ پودوں کے متعلق دریافت کیا اس موقع پر نائب چیرمین محمد شاہد کمسنر بلدیہ محمد ذاکر احمد آر ڈی وہ راجیش کمار کونسلرس موجود تھے۔