!کلواکرتی کی خستہ حال لائبریری کی قسمت جاگی

   

Ferty9 Clinic

ضلع چیرمین ہنمنت راؤ کا دورہ، اندرون ہفتہ لائبریری کی دوسری جگہ منتقلی کا وعدہ

کلواکرتی۔کلواکرتی کی سرکاری لائبریری کی شائد اب قسمت جاگنے والی ہے جوکہ گذشتہ کئی سالوں سے اپنی کسمپرسی کی حالت میں کئی ایک ایم ایل ایز، وزراء و قائدین عہدیداروں سے التجاء کرچکی ہے لیکن اج تک کسی ایک نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی۔ افسوس توتب ہوتا ہے جب اس لائبریری کے اطراف کتابوں کے شوقین کے بجائے شراب کے شوقین کی اکٹریت دکھائی دیتی ہے۔ اس کی وجہ کھلے عام دکھائی دیتی ہے کہ لائبریری کے اطراف واکناف شراب کی دوکانات کی بھرمار ہے ایسے میں لازمی بات ہے کہ ایسی جگہوں پر طلباء وطالبات کیوںکر دکھائی دیں گے۔ شراب کے دوکانات کی منتقلی کیلئے ہرکسی سے کئی بار نمائندگی کی گئی لیکن ہربارسوائے افسوس کے کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ آج جبکہ ضلع لائبریری چیرمین ہنمنت راؤ نے دورہ کیا تو امید جاگی لیکن لائبریری کی جدید عمارت کی عنقریب تعمیرکا وعدہ جہاں خوش آئند ہے وہیں شراب کی دوکانات کی منتقلی کے تعلق سے خاموشی بہت دکھ کی بات ہے ۔جدید ڈیجیٹل لائبریری کا قیام ضرور خوش آئند اقدام ہے لیکن شراب کی دوکانات کی عدم منتقلی اس اہم کام کیلئے کافی نقصان دہ ہے کیونکہ جب تک شراب کے دوکانات کی منتقلی نہیں ہوگی جتنی بھی شاندار لائبریری تعمیر کرلے اس سے استفادہ کرنے والے ندارد رہیں گے۔