کورٹلہ میں کانگریس قائد جواڈی کرشنا راؤ کا مذمتی بیان
کورٹلہ /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر سیول سپلائی و بڑی آبپاشی کیپٹن اتم کمار ریڈی پر رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ سنجئے کی جانب سے کی گئی تنقید کی کانگریس آئی پارٹی کے سینئیر قائد جواڈی کرشنا راؤ نے شدید مذمت کی ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مستقر کورٹلہ میں کرشنا راؤ کی رہائش گاہ جواڈی بھون میں منعقدہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر بڑی آبپاشی و سیول سپلائی کیپٹن این اتم کمار ریڈی کو ٹی ایم سی کہا ہے انہیں نہیں معلوم کہ کر کلواکنٹلہ سنجئے رکن اسمبلی کورٹلہ نے جو تنقید کی ہے ۔ اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلواکنٹلہ سنجئے رکن اسمبلی کورٹلہ اور ان کے والد کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کو عوام کے مسائل پر کسی طرح کی جانکاری ہے اس سے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے عوام بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتم کمار ریڈی اور کلواکنٹلہ سنجئے کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ کلواکنٹللہ سنجئے رکن اسمبلی کورٹلہ ، اتم کمار ریڈی کے درمیان زمین آسمان کا فرق پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر اتم کمار ریڈیجنہوںنے ہندوستانی ہوائی جہاز پائلیٹ کے طور پر جنگی جہاز چلاکر عظیم خدمات انجام دینے والے کیپٹن اتم کمار ریڈی کی خدمات کہاں اور صرف دولت کمانے کا واحد مقصد رکھنے والے کلواکنٹلہ خاندان جو عوام کا خون چوستے ہوئے کئے گئے وعدوں میں سے کوئی ایک وعدہ کو پورا نہ کرنے والے مسٹر کلواکنٹلہ سنجئے کہاں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں کانگریس آئی پارٹی کے دور اقتدار میں قائم کی گئی نظام شوگر فیاکٹری کو بند کروانے کا سہرا کلواکنٹلہ خاندان کے سر جاتا ہے ۔ ہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ترقی کیلئے کلوانکٹلہ خاندان نے کہا کہ اس کی وضاحت کرنے کو کہا ۔ اس پروگرام میں جواڈی کرشنا راؤ کے علاوہ صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاون مسٹر ترملا گنگادھر صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ منڈل مسٹر کنتم راجم ، نائب صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاون محمد نعیم صدر بلاک کانگریس آئی پارٹی ، پیرو منڈل ستیہ نارائنا کونسلر ، اے ناگا بھوشنم کانگریس آئی پارٹی سینئیر قائد پشپلا پربھاکر جنرل سکریٹری کورٹلہ ٹاون ایم ستیہ نارائنا لمبادری ٹوٹا گنگادھر محترمہ صغرا بی ، لکشمن ، دشرتھم ، دیاکر کانگریس آئی پارٹی کے مختلف شعبوں کے قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی ۔