حیدرآباد : /13 ستمبر (سیاست نیوز) کلور علاقہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ کلور پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ روہیت ٹنٹی اور 24 سالہ ابشیرٹنٹی جو پیشہ سے مزدور تھے ۔ کلور کے علاقہ میں رہتے تھے ۔ گزشتہ روز یہ دونوں اپنے مکان میں سورہے تھے کہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ دونوں حالت نیند میں تھے اور واٹر کولر کے قریب بیاٹری رکھی ہوئی تھی جس کے سبب مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس کی زد میں آکر دونوں ساتھی جھلس گئے اور علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع