کلکتہ (مغربی بنگال): ای۔ کامرس کا دنیا میں امیزون کا نام معروف ہے۔ امیزون پر کوئی بھی چیز منگوائی جاسکتی ہے۔ لیکن بعض دفعہ گاہک کو آپ کی مطلوبہ چیز کے بجائے دوسری چیز روانہ کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے گاہک غیر مطمئن ہوتا ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ میں ایک شخص نے امیزون ویب سائٹ پر کمیونسٹ مینی فیسٹو کتاب آرڈر کی تھی مگر اسے بھگوت گیتا کتاب روانہ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی اطلاع ٹوئٹر پر بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلکتہ شہر کے رہنے والے ستریتھا داس نے چہارشنبہ کے روز امیزون پر فرائڈرچ اور کرل مارکس کی لکھی ہوئی انگریزی کتاب کمیونسٹ مینی فیسٹوآرڈر کی تھی۔ ہفتہ کے روز اس آرڈر کی ڈیلیوری ہوئی۔ اس وقت داس اپنے دفتر میں تھا۔ جب داس گھر آیا اور پارسل کو کھول کر دیکھا کو حیران ہوگیا۔ کیونکہ اس کی مطلوبہ کتاب کے بجائے بھگوت گیتا بھیج دی گئی۔
Bose wireless earbuds (₹19k) delivered instead of skin lotion (₹300). @amazonIN support asked to keep it as order was non-returnable! 🤪🤦♂️🥳 pic.twitter.com/nCMw9z80pW
— Gautam Rege (@gautamrege) June 10, 2020
اس سے قبل بھی ایک شخص نے امیزون پر 300روپے کا جلد پر لگانے کا لوشن آرڈر کیا اس کے بجائے 19ہزار روپے پر مشتمل وائرس لیس ہیڈ فونس بھیج دئے گئے ہیں اور امیزون نے واپس لینے سے انکار بھی کردیا اور کہا کہ یہ یہ ناقابل واپس ہے۔