کلکتہ: بیف فیسٹول کا انعقاد کرنے والی تنظیم کو بیف فیسٹول منعقد کرنے کے خلاف تقریبا تین سو دھمکی آمیز کالس موصول ہونے کے بعد فیسٹول منسوخ کردیا گیا ہے۔ کالس کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز مسیجس بھی موصول ہورہے تھے۔ اس فیسٹول کا اصلی نام ”کلکتہ بیف فیسٹول“ تھا بعد ازاں بیف کے نام پر دھمکی آمیز کالس موصول ہونے پر اس کا نام بدلتے ہوئے ’’کلکتہ بیپ فیسٹول“ رکھا گیا۔ یہ فیسٹول ۳۲/ جون کو جنوبی کلکتہ میں منعقد کیا جانے والا تھا ۔
فیسٹول انتظامیہ نے فیس بک پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کل ارجن نے تین سے زائد فون کالس موصول ہوئے جن میں انہیں اس فیسٹول کی تائید کی گئی۔ لیکن اس سے بھی زائد دھمکی آمیز کالس موصول ہوئے۔ اس وجہ سے ہم اس تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے افراد کی تحفظ نہیں کرسکیں گے۔ لہذا اس فیسٹول کو منسوخ کیا جاتا ہے۔