کولکاتا28جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) کولکاتا کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں تھالینڈ کے ایک شہری کی مبینہ طور پر کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وہ کلکتہ میں گزشتہ سال نومبر سے ہی مقیم تھے انہیں 21جنوری کو بخار، قے اور درد کی شکایت پراسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔دو دن قبل آئی سی یو منتقل کیا گیا۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق 18جنوری سے ہی وہ بیمار تھا۔علاج کے باوجود اس کی تکلیف میں کمی نہیں آرہی تھی۔تھائی لینڈ کے قونصلیٹ جنرل کو مطلع کردیا گیا ہے ۔مغربی بنگال محکمہ صحت نے تمام جانچ کی رپورٹ طلب کی ہے ۔محکمہ صحت نے بتایا کہ ابتدائی علامات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ تھائی لینڈ شہری کی موت کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے ۔تاہم اس کی تصدیق کیلئے بیلیا گھاٹا انفیکشن اسپتال میں تمام رپورٹ بھیج دی گئی ہیں۔ریزلٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ہیں چین سے آنے والے مسافروں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔کلکتہ ائیر پورٹ پر چین سے آنے والے طیارے کے مسافروں کی میڈیکل جانچ کی جاتی ہے ۔چین میں اب تک کرونا وائرس کی وجہ سے 100افراد کی موت ہوگئی ہے ۔