کلکتہ 6فروری(سیاست ڈاٹ کام )نیشنل پاپولیشن رجسٹر( این پی آر) کے لئے ڈاٹا سلیکٹ کرنے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی کے بعد کلکتہ میونسپل کارپوریشن نے آدھار کارڈ کے اپڈیٹ کرنے کا کام روک دیا ہے ۔چہارشنبہ کو جنوبی کلکتہ کے واٹ گنج علاقے میں پرائیوٹ بینک کے دو اہلکار آدھار کارڈ جمع کررہے تھے اسی درمین ہنگامہ آرائی ہونے لگی ۔مقامی لوگوں نے سڑک جام کردیا اور آدھار کارڈ اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔کہا جارہا تھا یہ لوگ این پی آر کیلئے ڈاٹا جمع کررہے تھے ۔جب کہ ممتا بنرجی نے اعلان کررکھا ہے کہ بنگال میں این پی آر کو نافذ نہیں کیا جاے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ این پی آر بہت ہی خطرناک ہے ۔اور یہ این آر سی کا ہی پہلا مرحلہ ہے ۔کلکتہ کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر کارپوریشن نے آدھار کاڈر کو اپڈیٹ کرنے کا کام روک دیا ہے ۔حکیم نے کہا کہ ہم نے افسران سے کہا ہے کہ فوری طور پر آدھار کارڈ کے اپڈیٹ کے کام کو روک دیا گیا ہے ۔کیوں کہ اس کی وجہ سے واٹ گنج علاقے میں افرتفری کی نوبت پیدا ہوگئی تھی۔