کلکتہ ہائیکورٹ جج میں کمرہ عدالت میں جرنلسٹوں کے داخلہ پر امتناع

   

کولکتہ ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کلکتہ ہائیکورٹ کے جج سماپتی چٹھ پادھیائے نے جو بونگاؤں میونسپلٹی تحریک اعتماد پر رائے دہی اور مجلس مقامی کے دیگر مقدمات کی سماعت کررہے تھے۔ کمرہ عدالت میں جرنلسٹوں کے داخلہ پر تاحکم ثانی امتناع عائد کردیا ہے۔ بونگاؤں مقدمہ کی سماعت کے آغاز پر جسٹس چٹو اپادھیائے نے زبانی طور پر ہدایت کی کہ رپورٹرس کو تا حکم ثانی کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ واضح رہیکہ بی جے پی کے 11 کونسلر اس درخواست کے ساتھ عدالت سے رجوع ہوئے ہیں کہ تحریک اعتماد میں چیرمین کے خلاف ووٹ دینے کے بعد انہیں بلدیہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔