کلکتہ ہائیکورٹ کی سرکٹ بنچ کا وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح

   

چورابھنڈار (مغربی بنگال) ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کلکتہ ہائیکورٹ کی سرکٹ بنچ کا افتتاح عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنچ شمالی بنگال کے عوام کو عاجلانہ انصاف رسانی میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے ایک بٹن دبا کر ایک تختی جو سرکٹ بنچ کے افتتاح کے بارے میں تھی، بے نقاب کی۔ شمالی بنگال کے عوام طویل مدت سے اس کا مطالبہ کررہے تھے جس کی تکمیل بنچ کے افتتاح کے ساتھ ہوگئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بنچ دارجلنگ کالم پونگ، جلپائی گڑی اور کوچ بہار (مغری بنگال) کے عوام کو عاجلانہ انصاف رسانی کرے گی۔