کلکتہ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کلکتہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے تمام فیکلٹی ممبروں کو گزشتہ ہفتے ایک ای میل بھیج کر کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاس لے کر تعلیمی نقصانات کا تدارک کریں۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان تعلیمی نقصانات ہورہے ہیں۔اس لئے متبادل تدریسی نظام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔پرووائس چانسلر (اکیڈمک)اشیش چٹوپادھیائے نے اساتذہ سے کہا ہے کہ آن لائن الیکٹرانک سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلبا کوای میل کے ذریعہ مواد، لیکچر نوٹ، اسائن منٹ،اور دیگر متعلقہ امور بھیجیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ای میل ہر ایک طالب علم تک پہنچ جائے اور طلباء سے کہا گیا ہے وہ اپنے ساتھیوں سے شیئر کریں۔اس کے علاوہ اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ گوگل آن لائن یا پھر کسی اور سہولیات کے ذریعہ آن لائن کلاس لیں۔