حضورآباد کے عہدیداروں کے تبادلوں پر سیاسی حلقوں میں مباحث
حیدرآباد۔/20 جولائی( سیاست نیوز) حکومت نے بعض آئی اے ایس عہدیدار و میونسپل کمشنرس کے تبادلے کئے ہیں۔ حضورآباد حلقہ پر محیط ضلع کریم نگر و اطراف کے اضلاع میں تبادلے کئے گئے۔ کریم نگر ضلع کلکٹر کے ششانک کا تبادلہ کرکے انہیں کوئی نئی پوسٹنگ نہیں دی گئی۔ جی اے ڈی ڈپارٹمنٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کلکٹر ضلع کھمم آر وی کرننن کا تبادلہ کرکے انہیں کلکٹر کریم نگر مقرر کیا گیا۔ کلکٹر محبوب آباد وی پی گوتم کا تبادلہ کرکے کلکٹر کھمم مقرر کیا گیا ہے۔ محبوب آباد کے ایڈیشنل کلکٹر ابھیلاش ابھینو کو محبوب آباد کلکٹر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ حکومت نے حضورآباد اور جمی کنٹہ میونسپل کمشنرس کا تبادلہ کیا ہے۔ یہ دونوں حضورآباد اسمبلی حلقہ کے تحت آتے ہیں۔ مریال گوڑہ میونسپل کمشنر وینکنا کو حضورآباد میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا۔ میر پیٹ میونسپل کمشنر سمن راؤ کو میونسپل کمشنر جمی کنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
