کلکٹریٹ جگتیال میں دستور پر عمل آوری کا عہد

   

جگتیال ۔ضلع جگتیال میں 71 ویں “یوم دستور کا ” آج بتاریخ 26/نومبر بروز جمعرات کو دفتر ضلع کلکٹر میں تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ضلع کلکٹر جی روی نے شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ 15/اگسٹ /1947 کو آزادی کیحصول کے بعد ہندوستان کو خود مختار،سوشلسٹ ،سیکولر،جمہوری، آزاد حکومت کے قیام، ملک کے تمام شہریوں کی آزادی، انصاف،مساوات، اخوت،جیسے امور کو شامل کرنے کا ارادہ کیا گیاہے۔دستور ساز اسمبلی کے چیر مین کی حیثیت سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ،پنڈت گووند ولبھ پنت،کے ایم منی،الاڑی کرشنا، سوامی آئیر،این گوپال سوامی، آئینگر، بی ایل مِٹر،ایم ڈی سادااللّہ،ڈی پی کھائیتاؤ، کی وفا ت کے بعدٹی ٹی کرشنما چاری کی سرپرستی میں دو سال 11 مہینے، 18 دن کی سخت محنت کے بعد سب سیطویل ترین تحریری دستور کو تشکیل دیا گیا۔جسکو 26/نومبر/1949 کو منظوری عطا کی گئی اور 26/جنوری/1950 کو نفاذ عمل میں لایا گیا۔یہ دستور 315 دفعات،8شیڈول اور 12 ضمیموں پر مشتمل تھا۔ہندوستان کے آئین کو2015 میں امبیڈکر کی 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر 26/نومبر کو “یوم دستور ” کی حیثیت سے ہی نہیں بلکہ یوم انصاف کی حیثیت سے منایا جارہا ہے۔موجود ہ دستور میں 448 دفعات،12 شیڈول اور 25 ضمیمے موجود ہیں۔تاحال 104 مرتبہ ہندوستان کے آئین میں ترمیم کی گئی ہے۔اس موقع پر دفتر ضلع کلکٹر کے عملہ کے ساتھ دستور کا عہد کیا گیا۔ساتھ ہی ساتھ ضلع کے دیگر دفاتر میں بھی دستور کے عہد کا اہتمام کیا گیا۔