کلکٹریٹ کے روبرو آشا ورکرز کا دھرنا

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد ۔ آشا ورکرس کے مطالبات کی یکسوئی کم از کم 10 ہزار روپئے اجرت کی ادائیگی اور پی آر سی پر عمل آوری کا مطالبہ کرتے ہوئے سی آئی ٹی یو کی جانب سے بورگائوں بریج سے لیکر کلکٹریٹ تک مہا پدیاترا کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے کلکٹریٹ پر بڑے پیمانے پر دھرنا دیا گیا اس پروگرام میں سی آئی ٹی یو کے ریاستی صدر جیا لکشمی ، سی پی ایم کے ضلع سکریٹری رمیش بابو ، سی آئی ٹی یو ضلع صدر رام موہن ، نائب صدر گووردھن ، سی آئی ٹی یو کی ضلع سکریٹری نورجہاں و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے جیا لکشمی نے کہا کہ آشا ورکرس کے ساتھ ریاستی حکومت دھوکہ دہی کی ہے ۔ پی آر سی کا اعلان کرتے ہوئے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اجرتوں میں اضافہ کا تیقن دیا گیا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ پی آر سی کا اعلان ہوکر 4 مہینے گذر گئے ہیں ۔ جیا لکشمی نے کہا کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں آشا ورکرس کو 10 ہزار روپئے دیئے جارہے ہیں ۔ یہاں پر اعزازیہ کے نام پر ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی جارہی ہے اور ان سے من مانی کام لیا جارہا ہے ۔ کلکٹریٹ پہنچ کر بڑے پیمانے پر دھرنا دیتے ہوئے کلکٹر کو یادداشت بھی پیش کی گئی ۔