اجمیر: راجستھان کے اجمیر کے سینئر کانگریسیوں نے آج صدر کے نام ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں ملک بھر میں کوروناکی ویکسین مفت لگائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اجمیر سٹی کانگریس کمیٹی اور دیہی کانگریس کمیٹی کی ایک مشترکہ ٹیم کلکٹریٹ پہنچی اور ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں او راجستھان کے اجمیر کے لوگوں کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مفت ویکسین دی جائے۔انہوں نے میمورنڈم میں بتایا کہ راجستھان حکومت ٹیکے لگانے پر 3200 کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے لیکن مرکز میں مودی حکومت گلوبل ٹنڈر میں تعاون نہیں کررہی ہے ۔
دہلی : نوکری کی عمر نکلنے والے امیدواروں کو دو مواقع دینے کا مطالبہ
نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کو مطلع کیا ہے کہ دہلی سب آرڈی نینس سروس سلیکشن بورڈ نے پچھلے ایک سال سے کورونا کی وجہ سے کسی بھی سرکاری نوکری امتحان یا انٹرویو منعقد نہیں کیا ہے اور اس دوران جن امیدواروں کی عمر مقررہ حد سے زیادہ ہوگئی ہے انہیں کم از کم دو مواقع دئے جائیں۔