حیدرآباد 13 فبروری ( آئی این این ) شہریوں کو راحت پہونچانے کیلئے جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کی نگرانی میں سٹی انتظامیہ نے آج ایک اجلاس منعقد کیا جس میں جی ایچ ایم سی کے مختلف ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں کمشنر پولیس انجنی کمار اور کلکٹر حیدرآباد شویتا موہنتی نے شرکت کی ۔ کمشنر بلدیہ نے کہا کہ باہمی تعاون اور اجتماعی کاوشوں سے سہولیات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اس سے شہریوں کی زندگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔