کلکٹر سرسلہ کا اچانک دورہ یلاریڈی پیٹ

   

Ferty9 Clinic

ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے پر دواخانہ حیوانات کا آفیسر معطل

گمبھی راؤ پیٹ /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجنا سرسلہ ضلع کلکٹر دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر نے آج ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے کی یادداشت میں یلاریڈی پیٹ Veterinary Live Stock Officer جئے کمریا کو ملازمت سے معطل کردیا ۔ ضلع کلکٹر نے آج صبح 10 بجے اچانک یلاریڈی پیٹ کے حیوانات دواخانے کا دورہ کیا گیا ۔ ساڑے گیارہ بجے تک انتظار کے بعد بھی دواخانہ پر قفل تھا اور وہاں مامور جئے کمرشیا ڈیوٹی نے غائب تھا ۔ کلکٹر نے کمریا سے فون پر بات کرتے ہوئے دواخانہ بند ہونے اور خود کو ڈیوٹی سے غائب ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تو کمریا نے کلکٹر کو فیلڈ ورک پر ہونے کی جھوٹی اطلاع دیکر بری ذمہ ہونے کی کوشش کی ۔ کلکٹر نے فوراً اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کمریا کو فیلڈ ورک پوزیشن کو واٹس اپ پر روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ جس پر کمریا کی جھوٹی کہانی منظر عام پر آئی اور فوراً کلکٹر نے اس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے آج شام ملازمت سے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ واضح رہے کہ کمریا اکثر اوقات ڈیوٹی سے غائب رہتا تھا ۔ جس کی وجہ سے کاشتکاروں اور مویشی پالن والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا تھا اور اس کی شکایت عوام نے کلکٹر سے کی تھی جس پر انہوں نے اچانک دورہ کیا ۔