حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) ضلع میدک کے کلکٹر نے اتوار کی صبح اچانک میدک سے رامائم پیٹ ٹاؤن 22 کیلو میٹر کا سفر سائیکل پر کیا۔ میدک کلکٹر راہل راج نے رامائم پیٹ بس اسٹیشن کا دورہ کرکے ڈپو مینجر کو اسٹیشن کے احاطہ میں سفائی برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر نے رامائم پیٹ سے میدک تک آر ٹی سی بس میں سفر کیا اور اس دوران حکومت سے ملنے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور کانگریس حکومت کی جانب سے خواتین کو مفت بس سہولت کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ کلکٹر نے جب سائیکل پر سفر شروع کیا تو ایک اور سائیکل پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ سفر کرتی نظر آئی۔ ش