کلکٹر نظام آباد سی نارائن ریڈی کی میڈیکل آفیسرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

   

ہر ڈیویژن میں کنٹینمنٹ زون کی نشاندہی اوردیہاتوں میں گھر گھر سروے کا مشورہ
نظام آباد-ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے ضلع کے میڈیکل آفیسرس ، ایم آر اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا ۔ اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے ہنگامی صورت میں خوف زدہ نہ ہوکر مستحکم طور پر منصوبہ بند طریقہ سے کام کریں ۔ نظام آباد میں قبل از 12 کنٹیمنٹ زون تھے اب وباء کے پیش نظر ہر ڈیویژن میں کنٹیمنٹ زونس کی نشاندہی کریں اور ہر دیہات میں گھر گھر سروے کرائیں جس کسی بھی دیہات میں زائد کیسس ہونے کی صورت میں کنٹیمنٹ زون کرتے ہوئے کیسوں کی کمی کیلئے اقدامات کریں اور عوام میں اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کریں بلدیہ کے علاقوں میں میونسپل کمشنر کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے لہذا اربن علاقوں میں اس خصوص میں اقدامات کریں کیونکہ اربن میں تیزی کے ساتھ وباء پھیل رہی ہے اور اربن ہیلت سنٹروں میں اور پرائمری ہیلت سنٹروں میں کوویڈ کے مریضوں کا معائنہ کیا جارہا ہے اور مریض کے معائنہ سے قبل ایپ میں ڈاٹا انٹری کریں ۔ علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں ریاپیڈ ٹسٹ کریں اور ریاپیڈ ٹسٹ میں نگیٹیو آنے کی صورت میں گورنمنٹ ہاسپٹل کو روانہ کریں اور یہاں پر لیاب میں ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائیگا۔ معمولی علامتیں ہونے کی صورت میں ہوم آئسولیشن کرتے ہوئے کٹ اور میڈیسن حوالے کریں ۔ آشا ورکرس پازیٹیو کیسوں کی دن میں دو مرتبہ تشخیص کریں اور اے این ایم فون پر بات چیت کرتے رہیں حالات کشید ہ ہونے کی صورت میں ضلع مستقر کے دواخانوں کو روانہ کریں کوویڈ سے متعلق عوام میں موجودہ تجسس کو دور کرنے کیلئے اقدامات کریں۔