کلکٹر پر حملہ سے قبل کے ٹی آر سے فون پر بات چیت ریاستی وزیر وینکٹ ریڈی کا انکشاف

   

حیدرآباد ۔14۔نومبر (سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے انکشاف کیا کہ وقار آباد کلکٹر پرتیک جین اور دیگر عہدیداروں پر حملے میں ملوث شخص نے حملہ سے قبل فون پر کے ٹی آر سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کلکٹر اور دیگر قائدین پر حملہ کے ٹی آر سے فون پر بات چیت کے بعد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات میں کال ڈیٹا کے تحت یہ ثبوت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر خود کو اس واقعہ سے علحدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ وہ حملہ کی سازش میں ملوث ہیں۔ اقتدار سے محرومی کے بعد ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنا بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ آئی اے ایس عہدیداروں پر حملہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے کہاکہ 10 سال تک اقتدار میں رہنے والے کے ٹی آر عہدیداروں کی ذمہ داری سے ناواقف ہیں۔ ضلع کلکٹر گاؤں والوں کی رائے جاننے کیلئے پہنچے تھے لیکن چیف منسٹر کے انتخابی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو روکنے کیلئے عہدیداروں پر حملہ کیا