حیدرآباد۔ سدی پیٹ کلکٹر کی جانب سے چیف منسٹر کے سی آر کے پیر چھونے پر عوام میں ناراضگی ہے اور اپوزیشن نے تنقید کی ہے ۔ کلکٹر سدی پیٹ وینکٹ رام ریڈی نے اتوار کو ایک تقریب میں اپنی نشست سے اٹھ کر چیف منسٹر کے پیر چھوئے تھے ۔ یہ چیف سکریٹری سومیش کمار اور دیگر حکام کی موجودگی میںہوا تھا ۔ کلکٹر کے اقدام پر عوام اور اپوزیشن نے تنقید کی ہے ۔ ان کا الزام ہے کہ کلکٹر نے آئی اے ایس کیڈر افسر کی عزت نفس کو گروی رکھ دیا ہے ۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی کافی وائرل ہوا تھا ۔